افریقہ میں کاروبارکے عمدہ مواقع، 10/اگست کو افریقی ڈیلی گیٹ بیدر پہنچے گا
بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کاروبار کے کئی ایک مواقع افریقی ممالک گھانا، جنوبی افریقہ، زمبابوے، اور کینیا میں ہیں۔افریقی ممالک کاایک ڈیلی گیٹ بیدر بھی آیاہواہے لہٰذا اس زرّین موقع سے فائدہ اٹھانے رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز بیدر چاپٹر کے صدر جناب محمد اشفاق احمدمالک میٹروسوپر مارکیٹ بیدر نے بتایاہے کہ 10/اگست 2024کی صبح 11/بجے ہوٹل بیدر گیٹ وے، موقوعہ اودگیر روڈ،روبرو شیوانٹرنیشنل ہوٹل بیدر میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس سے استفادہ کے خواہشمند کاروباری افراد 8105116786اور 9900227269 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ بیرون ملک کاروبار کاخواب دیکھنے والے تاجروں کی افریقی ڈیل گیشن سے راست ملاقات رہے گی اور صرف بیدر ہی میں نہیں بلکہ 3/اگست کو ممبئی (وسائی)، 4/اگست کو پونے، 6/اگست کو دہلی، 8/اگست کو اورنگ آباد (مہاراشٹر)، 10/اگست کو بیدر (کرناٹک)، 11/اگست کومحبوب نگر (تلنگانہ)، 12/اگست کو حیدرآباد، 13/اگست کو بنگلور(کرناٹک)، 14/اگست کو کالی کٹ (کیرلہ) اور 15/اگست کو منگلور (کرناٹک) میں ملاقاتوں کاایک بیش قیمت کاروباری سلسلہ جاری ہے جورفاہ چیمبر آف کامرس کے بیانر تلے رکھاگیاہے۔ اپنی نشست قبل ازوقت بک کروالیں۔ مذکورہ تمام 10مقامات میں سے کسی بھی مقام پر آپ اپنی نشست بک کرتے ہوئے بیرون ملک کاروبارکے مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔