ڈاکٹر خالد سعید کا جسد خاکی سپردِ لحد

0

گلبرگہ 28مئی : ممتاز ادیب وشاعر اُستاد اُردو ڈاکٹر خالد سعید (سابق صدر شعبہ اُردو مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی حیدرآباد) کے جسد خاکی کو آج صبح طلوع آفتاب کے ساتھ قبرستان یداللہ کالونی (پانی کی ٹانکی) میں سوگوار احباب و ارکانِ خاندان نے بادیدۂ نم سپردِ لحد کیا۔ بعد نمازِ فجر مسجد عائشہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ڈاکٹر خالد سعید کا کل شام حیدرآباد کے ایک ہاسپیٹل میں قلب پرحملے کے بعد انتقال ہوگیا۔ ٹولی چوکی حیدر آباد کی مسجد توحید میں رات 11بجے تجہیز و تکفین کے بعد نمازِ جنازہ پڑھی گئی اور میت گلبرگہ روانہ کی گئی جو رات ساڑھے تین بجے گلبرگہ میں رنگ روڈ پر واقع مسجد عائشہ پہنچی جہاں صبح ساڑھے پانچ نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور جلوس جنازہ قبرستان روانہ ہوا۔ جلوس جنازہ میں رشتہ داروں اور مصلیان کے ساتھ ڈاکٹر اسلم سعید (برادر بزرگ خالد سعید)، سینئر ادیب ریاض قاصدار، جناب حامد اکمل (ایڈیٹر روزنامہ ایقان ایکسپریس)، جناب لطیف، جناب خواجہ پاشاہ انعامدار، محمد اطہر (فرزند ڈاکٹر عبدالکریم صاحب) افضال محمود، عمادالدین، جناب شجاع الدین وغیرہ شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!