خالد سعید کی علمی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش

0
Post Ad

گلبرگہ 28مئی : ممتاز ادیب و استاد اُردو ڈاکٹر خالد سعید کے انتقال پر گلبرگہ کے علمی و ادبی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج وملال کا اظہار کیا جارہاہے۔ مولانا محمد نوح (صدر ضلع انڈین یونین مسلم لیگ گلبرگہ) نے کہا ہے کہ پروفیسر خالد سعید کی علمی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، وہ ایک عالم دانشور اور شاعر کی حیثیت سے ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ انھوں نے زبان ادب کی تدریس میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی کارکن الطاف حسین گنڈگرتی (صدر ایس ڈی ایم سی لال گیری) نے کہا ہے کہ خالد سعید کا تعلق بڑے علمی و ادبی گھرانے سے تھا انھوں نے اوران کے دیگر ارکانِ خاندان نے زبان و ادب کی بہت خدمت کی۔ وہ اچھے شاعر ادب ہونے کے ساتھ ایک شریف النفس ہمدرد انسان تھے۔
جناب محمد اقبال علی (نائب صدر انڈیا بیت المال گلبرگہ) نے کہاکہ گلبرگہ کے جدید ادبی حلقہ کے نمائندہ ڈاکٹر خالد سعید نے زبان و ادب کی شاندار خدمت انجام دی۔ وہ ایک قابلِ فخر استاد بھی تھے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغرفت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!