بابائے تعلیم ممتاز احمد خان کی خدمات ناقابلِ فراموش: پیرزادہ فہیم الدین

0

گلبرگہ4جون :ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی اُردو ہند (شاخ) گلبرگہ نے کرناٹک کے بابائے تعلیم بانی الامین ایجوکیشنل سوسائٹی ڈاکٹر ممتاز احمد خان کے سانحہ ارتحال پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ہند کرناٹک میں ملت اسلامیہ کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ممتاز احمدخان صاحب نے جو الامین تعلیمی تحریک شروع کی وہ پوری ریاست کرناٹک میں فروغ تعلیم کا سب سے بڑا نیٹ ورک ثابت ہوئی۔ ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ پیشہ ورانہ اورانتظامی تعلیم کے قومی سطح کے بڑے بڑے ادارے انھوں نے قائم کئے، الامین تحریک کو عوامی تعلیمی تحریک میں تبدیل کردیا۔ کرناٹک میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ عام آدمی تعلیم کے فروغ کے مشن کا حصہ بنا۔ جنوبی ہند کی یہ سب سے بڑی عوامی تعلیمی تحریک ہے جو پچاس سال سے جاری ہے۔ خدائے تعالیٰ ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی خدمات کو قبول کرے۔ ان کے درجات بلند فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!