قاضی سلیم پر غضنفر اقبال کا مونوگراف

0
Post Ad

انجینئر خرم عماد کی اطلاع کے بہ موجب برصغیر ہند و پاک کے اسلوب ساز نظم نگار قاضی سلیم پر ڈاکٹر غضنفر اقبال نے قاضی سلیم کے زیر عنوان مونوگراف قلم بند کیا ہے۔یہ مونوگراف مرکزی ساہتیہ اکادمی نے ہندستانی ادب کے معمار سریز کے تحت نہایت دیدہ زیب سرورق کے ساتھ شائع کیا ہے۔ڈاکٹر غضنفر اقبال نے مونوگراف میں قاضی سلیم کے حیات نامے کے علاوہ ان کی ادبی جہتوں نظم مثنوی ہائیکو رباعی نثر مکتوب اور ترجمہ نگاری کا دل نشین اسلوب میں جائزہ لیا ہے۔واضح ہوکہ مونو گراف کے مصنف غضنفر اقبال کو ساہتیہ اکادمی نے اپنے باوقار قومی یووا پرسکار سے نوازا تھا۔قاضی سلیم مونوگراف کی قیمت پچاس روپے ہے جس کو ساہتیہ اکادمی دہلی کے سیل کاونٹر سے حاصل کیا جاسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!