خالد انکل ہمیشہ یا د آئیں گے: عبدالحمید

0
Post Ad

گلبرگہ4جون : ممتاز شاعر مظہر محی الدین لکچرار مرحوم کے فرزند عبدالحمید نے ہبلی سے فون پر جناب حامد اکمل ایڈیٹر روزنامہ ایقان ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر خالد سعید سے اپنے والد مرحوم کے دیرینہ مراسم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خالد انکل بیدر میں ہمارے قیام کے زما نے میں ہر شام والد محترم سے ملاقات کے لئے آتے تھے۔ کچھ دیر ادبی معاملات پر گفتگو کرتے، شعر سناتے تھے۔
عبدالحمید بتایا کہ ان کے والد مظہر محی الدین کے پہلے شعری مجموعہ کا نام بھی خالد سعید نے تجویز کیا تھا”جاگتی دہلیز“۔ یہ عنوان ایک نظم کا ہے جس میں خاتون خانہ رات دیر گئے تک اپنے شوہر کا انتظار کرتے ہوئے جاگتی دہلیز بن جاتی ہے۔ عبدالحمید نے ڈاکٹر خالد سعید کے حسن اخلاق اور عالمانہ مزاج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی اور کہاکہ خالد انکل ہمیشہ یاد آئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!