یومِ جمہوریہ 2023؁ء کے موقع پرگلبرگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقائی سطح ایوارڈ دئے جانے پرتہنیت

0
Post Ad

گلبرگہ۔ 24/فروری (راست) آج جمعہ 24/فروری کو جناب احمدباشاہ میرمعلم اور صدر KRUTA ضلع گلبرگہ کے ہمراہ جناب الطاف حسین میرمعلم سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول، اتحاد چوک، گلبرگہ، عبدالفہیم میرمعلم سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول بڈگیرہ تعلقہ سیڑم، نظام الدین پٹیل معاون معلم ایل پی ایس ندی شنور گلبرگہ اور صابر علی سرکاری ہائرپرائمری اسکول، ایم ایس کے میل گلبرگہ نے خواجہ فریدالدین انعامدار کے دولت کدہ پہنچ کر انھیں گلبرگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقائی سطح کا ایوارڈ ملنے پر تہنیت پیش کی اور شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔ احمد باشاہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے تمام مہمانوں کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع جناب انعامدار کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!