گر مٹکال یم ایل اے کے فر زند کاپروگرام ”اپنے حلقہ کو کیسے مثالی بنائیں“ دو ہزار طلباء و طالبات کے ساتھ سوالات وجوابات و راست بات چیت

0
Post Ad

یادگیر۔23/ فروری(نامہ نگارسید ساجد حیات)عظیم بھارت کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے،نوجوان ذہینوں کی کھلی بحث ایک مستقبل کے لیڈر ہیں،آپ کے خیالات تر قی کی راہ کی روشنی ہیں،میرا بنیادی مقصد انکی خواہشات، خوابوں اور خیالات کاا ظہار کر نا ہے،یہ ہمارے اگلے اقدام کا راستہ ہو نا چا ہئے۔میں آ پ کو اپنے خوابوں کو آ زادانہ طورپر میرے ساتھ باٹنے کی دعوت دیتا ہوں،یہ بات حلقہ اسمبلی گر مٹکال کے یم ایل اے نا گن گو ڈا کندکور کے فر زند و آنے والے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی گر مٹکال سے جنتا دل (یس) کے امیدوار و یو تھ قائد شرن گو ڈا کندکورنے کہی۔ وہ حلقہ اسمبلی گرمٹکال کے سعیدہ پور ٹاؤن کے جی آر فنکشن ہال میں منعقدہ طلباء و طالبات کے ساتھ راست بات چیت و سوالات وجوابات کے پروگرام میں بتا ئی۔ حلقہ اسمبلی گر مٹکال سے اگلا یم ایل اے کیسا ہونا چا ہئے،مستقبل کے ایم ایل اے کیاکر نا چا ہئے، گرمٹکال حلقہ کی تر قی کیلئے اگلے دس سالوں میں کیا منصوبہ بنائیں گے تو آ پ کے خواب پورے ہوں گے،نئے ووٹرس کیلئے حلقہ اسمبلی کا تعارف، جیسے موضوع پر سوالات و جوابات رکھے گئے، جس میں شرن گوڈا کندکور نے اپنا منصوبہ ظاہر کیا۔حلقہ کے مختلف مقامات کے شریک رہے طلباء و طا لبات نے مختلف انداز میں دلچسپ سوالات کئے۔حلقہ اسمبلی گرمٹکال میں بہت سے مسائل ہیں،تعلیمی مسائل کو دور کر نے کیلئے ہر پندرہ کلومیٹر پر ایک پی یو کا لج ہو نا چاہئے،ہر گرام پنچایت میں لا ئبریری ہو، کسانوں کی زمین کی قیمت حکومت حاصل کر تے وقت زمین کی اہمیت کا صحیح اندازہ لگا یا جائے تاکہ کسانوں کو نقصان نہ ہو،بے روزگاری پر توجہ دی جا ئے،تعلیمی سدھار کے اقدامات کئے جائیں۔حلقہ سے برائیوں کے خاتمہ کیلئے کوشش کی جا ئے،بنیادی سہولیات فراہم ہو، اور گرمٹکال کو مثالی حلقہ بنایا جائے۔ شرن گوڈا کندکور نے کہا کہ انکی ہمشہ یہی کو شش رہے گی وہ اپنے کام سے پہچانے جا ئیں، اور وہ با تو ں پر نہیں کام یقین رکھتے ہیں،سعیدہ پور کے علاوہ گا جر کوٹ، کندکور، یر گول،مادوار، اڈلور، کڑیچور، با ڈیال،اور دیگر کئی مواضعات سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی، اور یادگیر ضلع میں شاید یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں طالب علموں سے راست سوالات و جوابات اور راست بات چیت کیلئے اس طر ح کا موقع فراہم ہوا ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!