ہمناآباد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے تر قیاتی کام جاری

0
Post Ad

ہمناآباد (محمد جاوید احمد) آج بروز منگل 14 مارچ کو حلقہ اسمبلی ہمناآباد کے ایم ایل اے مسٹر راج شیکھر پاٹل نے آج اپنی پارٹی کے گیار نٹی کارڈ کے تقسیم کرنے کی غرض سے دو دیہا توں کا دورہ کیا انکے گیارنٹی کارڈ میں تین اسکیموں سے متعلق جانکاری ہے وہ یہ ھیکہ ہر گھر کو ہر ماہ 200 یونٹ بجلی مفت، ہر فرد کو،10 کیلو چاول مفت، ہر گھر کے ذمہ دار شخص کو ہر ماہ 2000 دئے جائیں گے اس کے لئے شرط ھیکہ انکی سرکار اقتدار میں آئے اسکے علاوہ آج کے مذکورہ بالا دیہاتوں میں بین چنچولی کو ایک ایکڑ اور جل سنگی کو دو ایکڑ زمین پرائمری ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کیلئے نشان زد کی گء مزید انکے لئے تین تین کروڑ کی رقم منظور کی گئی جو کے کے آر ڈی بی کے تحت ہے۔ اسموقع پر بلاک کانگریس صدر افسر میاں، بابو ٹیگر، وٹھل ڈاور گاؤں، منجوناتھ کھیروگی، ونود کھیروجی، ملیکارجن مہیندرکر، ناگراج ہبارے کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!