بیدر کے ایس پی پردیپ گنٹی کے زیرصدارت محکمہ پولیس نے لیا ہندومسلم دوستانہ اجلاس

0
Post Ad

بیدر۔ 29/اگست (محمد امجد حسین) آج جمعرات کی صبح 11:30بجے دن، گنیش اور میلادالنبی ﷺ کے پیش نظر بید رکے ایس پی جناب پردیپ گنٹی کے زیرصدارت ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں بتایاگیاکہ عنقریب میلا دالنبی ﷺ اور گنیش چتورتھی آرہے ہیں، ان دوتہواروں کے پیش نظر تمام کو ایک دوسرے کے تہواروں کاخیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے تہوار مناناہے۔اس موقع پر جو ہدایات جاری کی گئیں ان میں بتایاگیاکہ گنیش منڈل اپنے اپنے متعلقہ تھانوں سے پروگرام کیلئے اجازت حاصل کریں گے۔ اسی طرح بجلی کے لئے جسکام سے بھی اجازت لی جائے۔ تمام گنیش منڈل ٹریفک میں رکاوٹ ڈالے بغیر اپنے اپنے پنڈال لگائیں۔ آتش گیرمادوں سے گنیش پنڈال دور رہیں۔ گنیش پنڈال میں عوامی درشن کے لئے خواتین اورمردوں کے علیحدہ علیحدہ راستے ہوں۔ گنیش کی مورتی کی حفاظت کے لئے 24گھنٹے والنٹیر رکھے جائیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق رات 10بجے سے صبح 6بجے تک لاؤڈاسپیکر کا استعمال منع ہے۔ پنڈال میں فحش اور جنسی جذبات کو بھڑکانے والے گانے لگانامنع ہے۔ گانے عقیدت مندانہ ہونے چاہیے۔ کوئی خصوصی پروگرام گنیش پنڈال میں ہوتو متعلقہ تھانے سے اجازت حاصل کرلیں۔ گنیش منڈلوں کی حفاظت کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔ شراب پی کر پنڈال میں داخل ہونا منع ہے۔ اپنے اپنے گنیش منڈل کے صدر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ گنیش وسرجن جلوس کے دوران اپنے منڈلوں کے تمام ممبران کو کنڑول میں رکھیں۔ اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔جلوس کے دوران ڈی جے کااستعمال منع ہے۔ گنیش وسرجن کے موقع پر دیگر طبقات کے جذبات کوٹھیس پہنچانے والے نعرے یا گیت نہ لگائے جائیں۔ گنیش پنڈال میں ہیلمٹ استعمال کریں جیسے پروگرام بناکر بھائی چارہ کو عمل میں لائیں وغیرہ وغیرہ۔میلادالنبی ﷺ کے پروگرام سے متعلق بھی ہدایات دی گئیں اور مل جل کر منائیں گے۔ شہ نشین پر سی ایم سی چیرمین محمد غوث، سینئر صحافی شیوشرنپا والی اور سینئر بھاجپا قائد نند کشور ورما اور محکمہ پولیس کے دیگر افسران موجودتھے۔ جب کہ اس تقریب میں مسلم اور ہند وجماعتوں کے مختلف قائدین میں دیکھے گئے۔جن کاتعاون محکمہ پولیس کے ساتھ رہا۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد امجدحسین نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!