ہمناآباد میں گستاخانِ رسول ﷺ اور گستاخِ خواجہ اجمیری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0
Post Ad

ہمناآباد۔ 13/جون۔ ہمناآباد میں گستاخانِ رسول ﷺ اور گستاخِ خواجہ اجمیری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک کل جماعتیریلی آل انڈیا امامس کونسل کی نگرانی میں نکالی گئی جو مسجد نور کے روبرو سے شروع ہوئی اور امبیڈکر سرکل پر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے وئے حافظ سید عرفان اللہ نے کہاکہ نوپور شرما اور نوین جندال جیسے لوگ آریس یس کی شاخوں میں پلتے ہیں۔ ان لوگوں نے دونوں جہاں کے آقائے نامدار ﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے۔ مسلم قوم دراصل بہانہ ہے دستور ہند نشانہ ہے۔ ملک کے نوجوانوں سے انہوں نے گذارش کی کہ وہ اپنے اندراللہ کے رسول کی سیرت کو اپنائیں اور مودی حکومت سے مطالبہ کیاکہ نوپور شرما اور نوین جندال جیسے لوگوں پرسخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ مفتی تنویر امام کونسل تعلقہ صدر نے کہاجولوگ اللہ کے نبی کی شان میں گستاخی کئے ہیں،مسلم قوم کی یہ حیثیت ہے کہ گستاخانِ رسول ﷺ کا سرتن سے جدا کرنے کی حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیریؒ کے بارے میں بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ حیدرآباد کے گستاخانہ کلمات اداکرنے پر اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مولانا بشیرنظامی نے کہاکہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں، لیکن نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔ مفتی توصیف خان ضلع صدر آل انڈیا امام کونسل نے کہاکہ ملک کادستور کسی بھی ملک کے مذہبی رہنماؤں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہاں کامسلمان اتنی طاقت رکھتاہے کہ گستاخانِ رسول ﷺ کی گردنیں بدن سے جدا کرکے کچرے دان میں پھینکنے کی ہمت رکھتاہے لیکن یہاں کامسلمان قانون کااحترام کرتاہے۔ قانون ہاتھ میں نہیں لیتا۔ اس کل جماعتی ریلی واحتجاجی مظاہرے میں اہل سنت الجماعت، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، ایس ڈی پی آئی، امام کونسل ہمناآباد کے علاوہ یہاں کی معروف شخصیات جیسے عبدالباقی قریشی، سید ظفراسلم، عبدالکریم اظہر صدر پی ایف آئی، آصف اقبال صدر ایس ڈی پی آئی، شیخ مقصود سکریڑی، سید اکبر، عبدالرحمن گورے میاں، حافظ نصیر، حافظ انس، حافظ الطاف، حافظ محبوب، مفتی سہیل، محمد شکیل، محمد جمیل کے علاوہ کثیرتعداد میں مسلمانانِ ہمناآباد نے شرکت کی۔ اس بات کی اطلاع جناب محمدجاوید احمد نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!