ہمناآباد میں ایک ہفتہ تک برقی سربراہی مسدود رہے گی

0
Post Ad

بیدر۔ 30جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری)ہمناآباد ڈویژن کے مانک نگر کمان سے مانک پربھو مندر تک سڑک کی کشادگی کے کام کے سبب 02.08.2021 سے 08.08.2021 تک صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی نہیں ہے۔11 KV ہمناآباد مستقر کے مانک نگر کمان ایریا میں، 02.08.2021 سے 04.08.2021 صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک۔دھمنسور، گڈونتی اور مول کیرا گاؤں میں صبح 11بجے سے شام 5 بجے تک 05.08.2021 سے 08.08.2021 تاریخ تک برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ یہ بات جسکام کے ایگزیکٹو انجینئرز، آپریشنز اینڈ مینٹیننس ڈویژن ہمناآباد نے درخواست کی ہے کہ بجلی کے مقامی صارفین تعاون کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!