ہمناآباد ایم ایل اے مسٹر راج شیکھر پاٹل نے کی پتنگ بازی

0
Post Ad

ہمناآباد۔15/جنوری (محمد جاوید احمد) ہفتہ کوہمناآباد میں سابق وزیرو موجودہ ایم ایل اے مسٹرراج شیکھر پاٹل نے اپنے قدیم آبائی مکان نزد ہنومان مندر محلہ زیر پیٹھ میں پتنگ کے ذریعہ لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے حلقہ اسمبلی ہمناآباد اور ریاست کرناٹک کی عوام کو خصوصی طور پر مکر سنکراتی(پتنگوں کے تہوار 2023) کی سبھی کو مبارکباد دی اور انکے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس خصوصی موقع پر ہندو اور مسلمان ایک ساتھ دیکھے گئے جو قومی یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔ ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، ابھیشک پاٹل چیرمین اے پی ٹی ایم سی،بلاک کانگریس صدر افسر میاں، امیش جمگی، سید ظفر اسلم یوتھ کانگریس، نیاز یاسر، محمد عمران کے علاوہ دیگر نے بھی شر کت کی اور مذکورہ بالا تہوار کی روایت کو بر قرار رکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!