ہمناآباد میں جماعت اسلامی ہند کا ہفتہ واری اجتماع

0
Post Ad

ہمناآباد۔ 3/جولائی(محمد جاوید احمد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاکہ دوجبڑوں کے بیچ کا گوشت کا لوتھڑا یعنی زبان اور دو ٹانگوں کے درمیان موجود نازک عضو کی جو کوئی حفاظت کرتاہے اس کو جنت کی ضمانت دی گئی ہے۔ یہ حدیث شریف مولوی محمد افتخار احمد نے پیش کی۔ وہ آج 3/جولائی بروزاتوار جماعت اسلامی ہند ہمناآباد کے ہفتہ واری اجتماع میں درس حدیث پیش کررہے تھے۔ یہ اجتماع مسجد شیخ مہتاب ہمناآبادمیں رکھاگیاتھا۔ موصوف نے حضرت ابراھیم علیہ السلما کی حیات وسیرت پر بات کرنے کے علاوہ ایمان ویقین کے ساتھ دینی محافل کی فضیلت اور اللہ سے عقیدت و دلی اخلاص پر سیرحاصل نکات پیش کئے۔ منتخب مضمون کارکن جماعت محمدعلیم الدین کاتھا، روزنامہ ”منصف“ میں حالات حاضرہ پر شائع مضمون کی خواندگی کی۔ جس میں ملک کے موجودہ حالات کی ترجمانی کی گئی تھی۔ اجتماع کا اختتام مولوی محمد افتخار احمد کی دعاپر ہوا۔ شرکاء میں منظوراحمد خان عرف گل خان، خورشید خان، سہیل اختر، مجیب الدین لیکچرر، حافظ سید کلیم اللہ، محمد جاوید احمد، محی الدین، خلیل خان، سیف الدین، طٰہٰ بیگ کے علاوہ دیگر افراد موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!