منگوڈو ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی جیت یقینی، بی جے پی بیک ڈور کی سیاست سے گریز کرے: رکن کونسل کویتا

0
Post Ad
حیدرآباد: ۔ نلگنڈہ ضلع کے منگوڈو ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی جیت یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کوتیا نے ڈومل گوڈا میں منعقدہ آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں شرکت کے بعد خطاب کے دوران کیا۔
 انہوں  نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے حضور نگراور ناگرجنا ساگر کے ضمنی انتخابات میں  جس طرح واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گلابی پرچم لہرایا ہے اسی طرح منگوڈو میں بھی پارٹی کامیابی حاصل کریگی۔ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے کورونا بحران کے دوران جب معیشت متزلزل ہوگئی تھی تب بھی فلاحی اسکیمات  کونہیں روکا۔ ریاستی حکومت نے اس دوران بھی مستحقین کو پنشن، انشورنس، مفت چاول ودیگر اسکیمات کے ذریعہ راحت پہنچائی۔
 کویتا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر’  پارٹی اور حکومت چلانے کے علاوہ عوام کی رہنمائی بھی کررہے ہیں۔ رکن کونسل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ،  آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا اہتمام کرتے ہوئے وطن عزیز کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج پیش کرنے ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا اہتمام کررہے ہیں اور ریاست بھر میں کئی ایک پروگرامس منعقد کررہے ہیں۔
بہار کے سیاسی بحران کا تذکرہ کرتے ہوئے محترمہ کویتا نے کہا کہ ملک بھر کی نظریں بہار میں تیزی سے بدلتے سیاسی حالات پر مرکوز ہیں۔ انہوں  نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بیک ڈور سیاست کر رہی ہے۔ ٹی آر ایس قائد نے کہا کہ ایسا کرنا جمہوریت کے اقدار کے مغائر ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!