بسواکلیان میں ایس آئی او کی جانب سے کیمپس مہم کا افتتاحی تقریب
بسواکلیان :اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیاکی کرناٹکا میں ریاستی کیمپس مہم ’’بصیرت افروز کل کے لیے‘‘عنوان سے چلارہی ہے۔ایس آئی اوبسواکلیان یونٹ میں مہم کا افتتاح پوسٹر کااجراء عمل میں آیا۔جس میں جماعت اسلامی ہند بسواکلیان شاخ کے نائب امیر مقامی منہاج بھولے ، ایس آئی او کے ضلعی صدر ڈاکٹر زبی اللہ خان ،مقامی صدر جاوید متین ، مہم ذمدار شعیب پٹیل اور شیخ مدثر صاحب موجود رہے ۔اس مہم کے دوران بسواکلیان کے طلبہ کے لئے کیمپس لیکچر ،میراتھن اور شہری سطح پر دیگر پروگرام منعقد ہونگے۔ جسمیں تحریری مقابلہ ،ویڈیو تقریری مقابلہ اور ریل میکنگ مقابلہ جات رکھے گئے ہیں اور اس کے تحت ایک بصیرت افروز کل کے لیے سنگ بنیاد رکھی گئی۔