ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے دفتر کامولانامحمدیوسف کنی کے ہاتھوں افتتاح
بنگلور۔9/فروری (راست) ادارہ ء ادبِ اسلامی ہندکرناٹک کاتعارف ریاست بھر میں ہے۔ ادارہ نے ادب سے دلچسپی رکھنے والے شعراء کو ایک تعمیری رخ دینے کاکام کیاہے۔یہ بات مولانا محمدیوسف کنی معاون امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے کہی۔ وہ آج شانتی سدن، آرٹی نگر میں واقع جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے دفتر کی پہلی منزل پر ادارہ ء ادب اسلامی ہند کرناٹک کے ریاستی دفتر کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ادارہ ء ادب اسلامی نے خصوصاً مسلمان شعراء کی تربیت کی۔ انہیں اسلامی انداز میں شعر کہنے اور اسلام اور ادب سے متعلق بات سمجھائی گئی۔ موصوف نے مشورہ دیاکہ سکریڑی ادارہ ئ ادبِ اسلامی ہند کرناٹک ڈاکٹر ثناء اللہ شریف اور محترم فیاض قریشی بھی موجودہیں۔ روزانہ دفترمیں آکر خطوط، ٹیلی فون،ادباء وشعراء سے روابط رکھیں گے تو بہت عمدہ کام ہوسکتاہے۔ یونیورسٹیز کے طلبہ میں کام سے متعلق فیصلہ کیاگیاتھا، اس کے نفاذ میں ان شاء اللہ سرگرمی سے دفتر کام کرے گا۔بعدازاں مولانا وحیدالدین خان سکریڑی حلقہ شعبہ ئ تربیت نے حلقہ کے اس نئے دفتر کے لئے دعا کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ثناء اللہ شریف سکریڑی حلقہ ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک نے کی۔ اور ان ہی کے شکریہ پر افتتاحی تقریب اختتام کوپہنچی۔ اس موقع پر محمدیوسف رحیم بیدری نائب صدر ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک، جناب لئیق اللہ خان منصوری معاون سکریڑی حلقہ،جناب ریاض احمد رون معاون سکریڑی حلقہ، جناب محمد نواز کوآرڈی نیٹر شعبہ ئ دعوت، اورجناب محمد سلمان شعبہ میڈیا موجودتھے۔