ماہرمنصور کی اہلیہ کاسانحہ ئ ارتحال، ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک نے پیش کی تعزیت

0
Post Ad

بیدر۔ 27/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) اردو کے شاعر، ادیب، مترجم جناب ماہر منصور بنگلور کی اہلیہ کے سانحہ ء ارتحال پر ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے سکریڑی ڈاکٹر ثناء اللہ شریف نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے ادارہ کی جانب سے رنج وغم کااظہار کیاہے۔ اور کہاہے کہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ممتازادیب وشاعر،اور باوقارمترجم جناب ماہر منصورصاحب کی اہلیہ کے گزرجانے کی خبر مغموم کرگئی۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔ سبھی کو رب ِ کریم کے حضور میں ایک دن حاضر ہوناہے۔وہ راضی ہو۔اور اللہ تعالیٰ سب کا معاملہ بخیر کرے۔ آمین۔ ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک مؤظف پروفیسرماہر منصورکے غم میں برابر کاشریک ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطاکرے۔ جبکہ لواحقین کو صبر جمیل کی صفت سے نوازے۔ آمین۔ واضح رہے کہ آج جیسے ہی مرحومہ کے انتقال کی خبر سوشیل میڈیا کے ذریعہ عام ہوئی، ڈاکٹر ثناء اللہ شریف اور ممتا زافسانہ نویس فیاض قریشی نے ماہر منصور صاحب کے گھر پہنچ کرتعزیت پیش کی۔اس بات کی اطلاع ادارہ کے میڈیا سیل نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!