بنگلور میں جماعت اسلامی ہند کی طرف سے کرناٹک کے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کو لےکر مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا

0
Post Ad

28/نومبر فریڈم پارک بنگلور سیوکت ہوراٹ کی جانب سے کسانوں کے مطالبات کو لیکر منعقدہ اجلاس میں محمد یوسف کنی سیکریٹری حلقہ کا خطاب۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی،بابا صاحب امبیڈکر اور مولانا ابوالکلام آزاد ملک کی آزادی اوراس کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔65سالوں بعد ملک کی نیک نامی متاثر ہو رہی ہے اور اب فرقہ پرستی،دہشت کا ماحول،نارواسلوک اور جھوٹے وعدے بڑے پیمانے پر ہورہا ہے۔مرکزی حکومت کسانوں،مزدورں،غریبوں اور اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتی،وہ صرف سرمایا داروں کی سرپرست ہے۔کسان،مزدور اور غریب طبقہ دن میں 12گھنٹے کام کرنے پر مجبور ہے مگر ان کے لئے معقول آمدنی و معاوضہ تک ملتا نہیں ہے۔انہوں نے کہا آج کا یہ دھرنا کتاب کا دیباچہ ہے،جس دن ملک میں سیکولر اور امن پسند لوگ حکمران بنیں گے تو تب کتاب مکمل ہوگی۔2024کے الیکشن تک ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔یوسف کنی نے کہا امن،انصاف،حقوق ور بھائی چارہ کے لئے مسلمان آپ کے ساتھ ہیں اور ہم سب مل جل کر کام کریں گے۔آج کے اجلاس میں 20ہزار سے زائد مرد و خواتین شریک رہے۔کسان،دلت،مزدور اور اقلیتوں کے نمائندے بڑے پیمانے پر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!