کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے رمضان المبارک کا نظام الاوقات جاری

0
Post Ad

بیدر۔22/مارچ (راست) کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر کی جانب سے رمضان المبارک کے نظام الاوقات کاافتتاح جناب محمدیوسف رحیم بیدری صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر ا ور نائب صدر محمدنعیم الدین چابکسوار (نائب صدر) کے ہاتھوں ایم آرپلازا، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں عمل میں آیا۔اس موقع پر جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے اردو صحافت کے 201سال کے موقع پر آنے والے رمضان المبارک کے نظام الاوقات کا افتتاح رمضان کے آغاز سے ایک دن قبل کیاہے۔ انھوں نے اہلیان ضلع بیدر کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔ جب کہ مفتی افسرعلی نعیمی ندوی نائب خازن کی دعا پر افتتاحی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر مذکورہ صحافیوں کے علاوہ دیگر صحافیوں میں جناب محمد امجد حسین (خازن)، جناب محمد عمران خان (سکریڑی)، جناب محمد سراج الحسن شادمان، جناب محمد سلطان (فوٹوگرافر) اور بسواکلیان سے تقی معاذ موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!