کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کی ہفتہ واری میٹ، مولانا مفتی عبدالجلیل قاسمی نے دعا فرمائی

0
Post Ad

بیدر۔ 26/نومبر (پریس نوٹ) اردو صحافیوں کی رجسٹرڈ تنظیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کی ہفتہ واری Meetاسلامی لائبریری، رٹکل پورہ بید رمیں آج اتوار کی سہ پہرمنعقد ہوئی۔ جس میں ضلع بیدر کے مسلمانوں کی اخلاقی اور قانونی بیداری کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ اسوسی ایشن کایہ احساس رہاکہ کوئی شخص مسلم سماج کو نقصان پہنچارہاہوتو اس نقصان سے معاشرے کو بچانے کے لئے مسلم معاشرے میں کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ دوسرامسئلہ یہ ہے کہ مسلم سماج کو نقصان سے بچانے کے لئے اجتماعی طورپر فیصلہ کرنے کے بجائے ہرکوئی اپنے اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔اورزیادہ زور مسئلہ سے متعلق افراد پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیاجارہاہے، خودکو شامل کرنے سے بچانے کے سبب ”معاشرتی اجتماعیت“کو نقصان پہنچ رہاہے۔ حیرت تب ہوتی ہے جب دینی تنظیمیں یادینی مزاج افراد بھی اپناپلہ جھاڑکر چلتے بنتے ہیں۔قانونی سوجھ بوجھ کی کمی بھی پائی گئی۔ آخر میں مولانا مفتی عبدالجلیل قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد رٹکل پورہ بید رنے دعا فرمائی۔ محمدیوسف رحیم بیدری (صدر)، مفتی افسرعلی نعیمی ندوی (نائب خازن)، اور جناب سراج الحسن شادمان موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!