زخمی صحافی عبدالقدیرلشکری سے مل کر کنڑی صحافیوں نے کی عیادت
منااکھیلی۔ 18/مارچ (راست) چٹگوپہ ضلع کے نرنہ موضع کے رہنے والے روزنامہ ”سیاسی تقدیر“ دہلی کے صحافی جناب عبدالقدیر لشکری پر قاتلانہ حملہ کی خبر ملنے کے بعد کنڑی صحافیوں راجکمار ہڑپد چٹگوپہ، سجیش لمبنور تالمڑگی، کے علاوہ سوشیل میڈیا صحافی شریمنت راؤ انچورے اور سابق رکن گرام پنچایت گنڈپامدرگی نے ان کے موضع نرنہ پہنچ کر ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور ان کی عیادت کرتے ہوئے حوصلہ دیاکہ آپ بھروسہ رکھیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ جناب عبدالقدیر لشکری نے تمام صحافیوں کاشکریہ اداکیا۔