وایناڈ کے بچاؤ کام میں کرناٹک کی ایچ۔آر۔ایس۔ ٹیم
کیرالہ کے وایناڈ میں پیش آنے والی انتہائی خوفناک لانڈ سلائیڈ Land Slide میں ہوئی تباہی نے 380 افراد کی جان لے لی ہے۔ 180 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ کیرالہ کی طرف انسانیت کے دل دھڑک رہے ہیں۔ وایناڈ کے متاثرین کے گاؤں میں بچاؤ کام میں والینٹیرس کو اپنی طاقت سے زیادہ محنت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔HRS تنظیم میں تربیت یافتہ رضاکاروں کی قدرتی آفات اور فسادات میں خدمت کرنے کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔وایناڈ میں لانڈ سلائیڈ کی خبر ملتے ہی ریاست کے ذمہ داران نے کیرالہ کے IRW ذمہ داران سے رابطہ کیا ساتھ ہی ساتھ HRS ولینٹیرس کے قائدین کو ہنگامی طور پر متحرک کرتے ہوئے ریاست کیرالہ کے وایناڈ روانہ کیا ۔ پہلی ٹیم میں منگلور، میسور، بھٹکل سے 17 رضاکار، دوسری ٹیم میں ہنسور اور میسور سے 9 رضاکار روانہ ہوئے ہیں۔محکمہ جنگلات ، OEHA، IRW ٹیم کے ساتھ HRS ٹیم بچاؤ کام میں مصروف ۔ وہ چٹانوں، پتھروں، کانٹے دار درختوں کے ٹکڑوں، کچرے کے ڈھیر کے درمیان بچی ہوئی اشیاء اور لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ ایچ آر ایس کے جنرل سیکریٹری ممد مڑکاڑہ نے کہا کہ مرحلہ وار ریاست کے HRS والینٹیرس کوراحت کری کےکام کے لیے بھیجا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے بچاؤ کام جاری ہیں۔ یاد رہے کہ انسانی خدمت کی تنظیم ہیومینیٹیرین ریلیف سوسائٹی کرناٹک ۔ 2003 میں قائم کی گئی یہ تنظیم Societies Act کے تحت رجسٹرڈ تنظیم ہے۔ ریاست بھر میں اس کے تقریباً 500 سے زیادہ رضاکار ہیں۔ تقریباً 100 تربیت یافتہ والینٹیرس ہیں۔ HRS ریاست کے کئی علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کام انجام دے چکی ہیں ۔ کوڈاگو لانڈ سلائیڈ ، رام نگر و ریاست کے دیگر حصوں میں سیلاب، کے علاوہ ریاست سے باہر آسام اور اڑیسہ میں بھی راحت کاری کا کام انجام دینے کا تجربہ رکھتی ہیں۔ پچھلی بار کیرالہ میں آنے والے سیلاب کے موقع پر بھی HRS نے خدمات انجام دی تھیں۔”