گلبرگہ میں صوفیانہ ادب پر کرناٹک کا پہلا کنڑا سمیلن

0
Post Ad

گلبرگہ : سرزمین گلبرگہ کی تہذیب وثقافت کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد گلبرگہ کی جانب سے گلبرگہ میں صوفیانہ ادب پر سمیلن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ سمیلن ریاستی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا کنڑا سمیلن ہوگا یہ بات وجئے کمار پاٹل تیگل تپی صدر ضلع ساہتیہ پریشد گلبرگہ نے بتائی ہے وہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ساہتیہ پریشد گلبرگہ کے اراکین و عہدیداران کے اجلاس میں مشاورت کے بعد پریشد کے زیر اہتمام اگلا سمیلن صوفیانہ ادب پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا یہ سمیلن اگلے ماہ اکتوبر میں منعقد ہوگا سمیلن کے صدر کے انتخاب اور مجلس استقبالیہ کی تشکیل کے بعد سمیلن کی تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا وجئے کمار تیگل تپی نے مزید بتایا کہ ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد گلبرگہ کے زیر اہتمام گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ٹیچرس ساہتیہ سمیلن صحافی ادبا کا ساہتیہ سمیلن وچن ساہتیہ سمیلن داس ساہتیہ سمیلن تتواپدا ساہتیہ سمیلن دلت تحریک ادب سمیلن منعقد کئے گئے جو بیحد کامیاب رہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرزمین حضرت خواجہ بندہ نواز کے صوفیانہ ادب اور مہاتما بسویشور کے بسواوادی ادب سے مالا مال ہے نئی نسل کو اس ادب سے واقف اور ریاست میں ہمہ مذہبی یگانگت پیدا کرنے میں صوفیانہ و داس ادب کے تاریخی رول کو اجاگر کرنے کے مقصد کے تحت صوفیانہ ادب پر سمیلن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شیوراج انڈگی دھرمنا ایچ دھونی اعزازی سیکریٹریز شرن راج چھپربندی کارگذار صدر رویندر کمار بنٹ نلی ڈاکٹر رحمٰن پٹیل راجندر ماڑبوڑ دھرم راج جولی رمیش ڈی بڑیگیر سدلنگ باڑی بابو راؤ پاٹل شیوانند پجاری سوم شیکھر نندی دھوج سوم شیکھراپا ہوسامٹھ جے ایس ونود کمار سریش دیشمکھ پانڈے سنتوش کوڈلی دینیش مدکری ہنومنت پربھو ایم این سوگندھی پربھو لنگ مولگے نے پریشد کے اجلاس میں شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!