مدرسہ صدیقیہ حفظ القرآن خواجہ سلطان کا پانچواں عظیم الشان سالانہ جلسے میں حافظہ قرۃ العین کا انوکھے انداز میں حفظ

0
Post Ad

بیدر۔ 25 / فروری (محمد نعیم الدین) حافظ محمد اسماعیل حسین کاظم ناظم مدرسہ صدیقیہ حفظ القرآن خواجہ سلطان کی اطلاع کے بموجب مدرسہ صدیقیہ حفظ القرآن خواجہ سلطان کا پانچواں سالانہ جلسہ نظام فنکشن ہال بیدر میں بروز پیر 20 فروری کو انعقاد عمل میں آیا۔جس میں حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی کا پُر مغز خطاب ہوا۔ امسال حفظ مکمل کرنے والے 25 طلبہ و طالبات کی دستاربندی و خمار بندی کی گئی۔ جس میں ایک طالبہ حافظہ فاطمہ قرۃ العین بنت مرزا فاروق اللہ بیگ نے قرآن مجید کو اس ترتیب سے یا د کیا کہ کہیں سے کوئی قرآن کاصفحہ نمبر یا پارہ کا رکوع نمبر یا پارے کا رکوع نمبر بولتے ہی طالبہ وہاں سے پڑھنا شروع کر دیتی تھی۔ طالبہ کا جائزہ مولانا پی ایم مزمل صاحب، مولانا عبد الغنی خان صاحب، مفتی لئیق قاسمی و دیگر علماء نے لیا۔پیس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے طالبہ کو عمرہ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔ نائب ناظم حافظ محمد عبد اللطیف، صدر مدرس احمد حسین الطاف، مدرسہ کے معلمین و معلمات، مولانا عبد الغنی خان صاحب، مفتی عبد الغفار قاسمی، مفتی لئیق الدین قاسمی، مولانا عتیق الرحمن رشادی، مفتی محبوب اشاعتی، مفتی ایوب سلیم و دیگر علماء، حفاظ، معززین شہر اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!