اہلیان منااکھیلی سے ہیلتھ کارڈبنالینے کی اپیل
بیدر۔ 21اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) منااکھیلی گرام پنچایت میں ہیلتھ کارڈ سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر گرام پنچایت صدر گنڈما ناٹیکار،نائب صدر سید قدیر،پی ڈی او بھاگیا جیوتی، شنکر پنڈت رکن گرام پنچایت،راجو ریگونڈ رکن گرام پنچایت، شیخ سراج رکن گرام پنچایت، محمد قدوس ناگنکھیری رکن گرام پنچایت، محمد ظہیر رکن گرام پنچایت منااکھیلی، سید خلیل، سید مبین، رفیق ڈاکٹر.اور دوسرے لوگ بھی موجود تھے.منااکھیلی کی عوام سے گرام پنچایت صدر گنڈما ناٹیکار اورسید قدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی نے ہیلتھ کارڈ بنالینے کی اپیل کی ہے۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیرلشکری نے د ی ہے۔