قومی یکجھتی کے لئے ایس آئی او بسوا کلیان کا میراتھن دوڑ لگاؤ پروگرام
بسواکلیان: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے شہر میں میراتھن دوڑ منعقد کی گئی جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں طلبہ نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ میراتھن دوڑ ایس آئی او کرناٹکا کی جانب سے ریاستی سطح پر منائی جارہی مہم بصیرت افروز کل کے لئے کا حصہ تھی۔ میراتھن دوڑ کا آغاز شہر کے نولی چندیا گارڈن سے ہوا جو گاندھی چوک پر اختتام ہوئی۔ اس موقع پر حافظ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان ، محمد نصیر ریاستی سیکریٹری ایس آئی او کرناٹک ، حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان ، ڈاکٹر ابھینو ردرمنی شیواچاریہ ، پیسٹر امینول، ڈاکٹر ذبیح اللہ خان ضلعی صدر ایس آئی او ضلع بیدر، سید جاوید متین صدر مقامی ایس آئی او بسواکلیان و دیگر ذمہ داران موجود رہے۔صدر مقامی نے اس دوڑ کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ طلباء کے اخلاقی معیار کو بہتر بنانے اور انکے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اسکول اور کالجز میں امن اور شانتی کے ماحول کو پروان چڑھانا ہے تاکہ آنے والے دیش کا مستقبل روشن ہو۔