شہر گلبرگہ میں ماحولیاتی بیداری کے لئے طلباء میں میراتھن کی دوڑ
گلبرگہ : اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا شاخ گلبر گہ کی جانب سے طلباءمیں ماحولیاتی بیداری کےلئے میراتھن کی دوڑ جس میں بہت سے طلباء نے حصہ لیا اور ماحولیاتی بیداری کے لیے گلبرگہ کی دوڑ لگائی۔ میراتھن جگت سرکل سے شروع ہوئی تماپوری سرکل، گلبرگہ پر اختتام پذیر ہوئی ۔تماپوری سرکل میں جیتنے والے طلباء کے لئے پروگرام کا اختتام انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔