مولانا محمد نجم الدین حسین عمری سڑک حادثہ میں شدید زخمی ، دعائے صحت کی اپیل

0
Post Ad

بیدر – 7 اگست (نامہ نگار) جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کے ناظم علاقہ مولانا محمد نجم الدین حسین عمری بروز پیر کو ایک سڑک حادثہ میں ملکھیڑ ضلع گلبرگہ کے قریب کار کا ٹائر پھٹ جانے سیحادثہ پیش آیا مولانا کو شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے بموجب ان کے ساتھ سفر کر رہے ان کے چھوٹے بھائی محمد معز الدین (47 سالہ) مقام حادثہ پر ہی انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون, جب کہ مرحوم کے ساتھ سفر کرر ہیں ان کی اہلیہ بھی اس حادثہ میں زخمی ہوگئی ہیں۔ ہاتھ اور پیر میں فریکچر کی بنا پر ان کا آپریشن گلبرگہ کے اسپتال میں ہورہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مولانا کے بھائی محمد معز الدین ہیڈ کانسٹیبل تھے اور انہیں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ان کی میت کو سلامی دئے جانے کے بعد، تدفین ان کے آبائی گاؤں سیٹرم کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ ناظم علاقہ گلبرگہ مولانا محمد نجم الدین عمری کے اس سفر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ گلبرگہ ہے اپنے آبائی گاؤں سیٹرم کے لئے عازم سفر تھے۔ اسی دوران یہ ناگہانی حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے بموجب مولا نا محد نجم الدین حسین عمری گلبرگہ کے مانور اسپتال موقوعہ بارے فلس میں شریک دواخانہ ہیں۔ وینیٹی لیٹر لگایا گیا ہے، اور وہ ابھی تک بے ہوش ہیں۔ تمام اہل دل حضرات سے مولانا اور ان کی بھاوج صاحبہ کی صحت و تندرستی اور ان کے مرحوم بھائی کی مغفرت کے لئے دُعا کی دردمندانہ گزارش کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!