رکن اسمبلی رحیم خان کے پاس پیچھے مڑکر دیکھنے کاوقت نہیں

0
Post Ad

بیدر۔ 24/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) رات کے قریب پونے گیارہ بج رہے تھے۔ 23/فروری کی شب بیدرکے رکن اسمبلی جناب رحیم خان گُدگے اسپتال سے باہر نکلے۔ دوچار افراد سے ملاقات کی جن میں محکمہ تعلیمات کے ایک سابق CRPبھی تھے۔ اور گاڑی میں بیٹھ کر بڑی تیزی سے نہرواسٹیڈیم کی طرف نکل گئے۔ ان کی گاڑی میں بیٹھنے والوں میں ایک اہم چہرہ بھی تھاجس کو ہم جانتے ہیں اور وہ ہم کو جانتے ہیں۔ ہم یہ دیکھنے کے لئے وہاں رک گئے کہ رکن اسمبلی اتنی رات کو گدگے اسپتال میں کرکیارہے ہیں؟ لیکن رکن اسمبلی رحیم خان سب سے مل کر بڑی تیزی سے اپنی گاڑی میں بیٹھے، جیسے ہی وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے، بلدیہ کامنتخب معروف چہرااور دیگر افراد بھی اسی گاڑی میں بیٹھ گئے۔ پیچھے بھی ایک گاڑی تھی جس میں جلدی سے باڈی گارڈ بیٹھ گیااور پھر یہ جاوہ جا۔
رکن اسمبلی رحیم خان اس قدر گھبرائے ہوئے ہیں (حالانکہ وہ کسی سے نہیں گھبراتے، حالات سے تو بالکل نہیں گھبراتے) کہ پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھیں، ایساممکن نہیں ہے اور ان کے ساتھ بیٹھنے والے لوگ بھی انہیں حالات سے باخبر نہ کریں، ایسا بھی نہیں ہوتا۔ پھر کیابات ہے کہ رکن اسمبلی رحیم خان نے نہ پیچھے مڑکر دیکھااو رنہ ہی گاڑی میں بیٹھے دیگر افراد کی اطلاع پر فون کرکے دریافت کیاکہ آپ آئے تھے، میں آپ کو دیکھ نہیں سکا۔ کیا بات ہے؟ ہمیں رکن اسمبلی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ بس اتنا کہنا ہے کہ گھبرائیں نہیں، سارے نقاب جلد اترنے والے ہیں اور سارے ہی لوگ آپ سے آکر ملیں گے۔ آپ کاتعاون کرتے ہوئے آپ کو ایک تاریخی جیت دِلائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!