محکمہ افزائش مویشیاں کے پروگرام میں ایم ایل سی اروندکمارارلی کی انگلی ہوئی زخمی

0
Post Ad

بیدر۔ 31/جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری)محکمہ افزائش مویشاں کی جانب سے کئی عدد نئی موبائل وین جار ی کرنے کا پروگرام نہرواسٹیدیم بیدر میں رکھاگیاتھا۔ اس پروگرام میں ایم ایل سی اروندکمارارلی کے سیدھے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کرسی کی کسی نوکیلی چیز سے لگ کر زخمی ہوگئی۔ جس کی مرہم پٹی ایم ایل سی اروندکمارارلی کے دفتر میں کی گئی۔ ٹی ٹی انجکشن اور دیگر انجکشن لئے گئے۔اورمزید دوائیں بھی لکھی گئیں۔ ان کے علاج کے لئے تین نفری وفد دفتر پہنچا تھا جن میں ڈاکٹر وجے کرشنار یڈی، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ایمانول اورنرسنگ افسر سومناتھ شامل تھے۔ اروندکمارارلی نے افسوس کا اظہا رکیاکہ پروگرام میں پروٹوکال کا خیال رکھانہیں گیاتھا۔ بہت سارے غیر ضروری افراد اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے جبکہ افسران غیرحاضر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!