محمدناصر میاں اسسٹنٹ کمشنر آف کمرشل ٹیکسس بیسٹ پرفامنس ایوارڈسے نوازے گئے

0
Post Ad

یادگیر۔ 5/جولائی(ساجدحیات) جی یس ٹی ڈے کے موقع پر محکمہ کمرشل ٹیکس کے زیر اہتمام بینکویٹ ہال ودھان سودھا بنگلور میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں ریاستی چیف منسٹر بسواراج بومائی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر محمد ناصر میاں اسسٹنٹ کمشنر آف کمرشل ٹیکسس (اڈیٹ۔ون) گلبرگہ کو چیف منسٹر بسواراج بومائی کے ہاتھوں بیسٹ پرفامنس ایوارڈ دیا گیا۔محمد ناصر میاں کو ریاستی چیف منسٹر کے ہاتھوں بیسٹ پرفامنس ایوارڈ حاصل ہونے پر صدر و اراکین امید ویلفیئر اسوسی سیشن گرمٹکال،اورصدر و اراکینِ و اساتذہ مدرسہ باب العلم تحفظ القرآن گرمٹکال نے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ نہایت ہی سنجیدہ اور مخلص شخصیت محمد ناصر میاں گرمٹکال کے اردو میڈیم اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے،اوراسسٹنٹ کمشنر آف کمرشل ٹیکسس کے عہدے پر فائز رہ کراپنی خدمات بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع جناب ساجد حیات نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!