مجاہد اردو پروفیسر عطا اللہ پر تعزیت

0
Post Ad

مجاہد اردو پروفیسر عطا اللہ خان داونگرے کا انتقال بروز چہار شنبہ 8 مئی 2024 کو بنگلور کے جئے دیوا ہسپتال میں انتقال ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اور بروز جمعرات 9 مئی 2024ء بعد نماز ظہر داونگرے میں تدفین عمل میں آئی۔ پروفیسر عطا اللہ خان داونگرے کا شمار اردو کے ان اساتذہ میں ہوتا ہے جن کو اردو سے جنون کی حد تک عشق تھا۔انہوں نے زندگی بھر اردو زبان وادب کے فروغ اور فلاح وبہبود کے لیے کام کیا۔ ان کو جنوبی ہند کابابائے اردو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے طالب علموں کی تربیت کو اہمیت دی۔ ان کے طالب علموں کا ایک وسیع حلقہ ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ 1995-1998 اور 1998سے 2001ء تک دو مرتبہ کرناٹک اردو اکادمی کے رکن رہے۔ آپ کی رحلت سے جو خلاء اردو دنیا میں پیدا ہوا ہے وہ کافی عرصہ تک محسوس کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!