مسلم بیت المال بسوا کلیان کا جلسہ تقسیم مفت سلائی مشین و کمپیوٹر اور تقسیمِ اسناد
بسواکلیان : (نامہ نگار )مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے 29 ستمبر 2024 بروز اتوار صبح 10 بجے،بھوسگے فنکشن ہال ،قلعہ گلی ،بسواکلیان میں جلسہ تقسیم مفت سلائی مشین اور جلسہ تقسیم اسنادات برائے کمپیوٹر کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ شری وجے سنگھ سابق ایم ایل سی بیدر، شری ایم جی مولے ایمایل سی، شری ملیکارجن ایس کھوبا سابق رکن اسمبلی، شری دھنراج تالمپلی، شریمتی مالا بی نارائن راؤ، ریاستی چیئرمین فشرز،جناب عبدالمنان سیٹھ بیدر، علی صاحب سرکل انسپکٹر،اور دیگر بسوا کلیان کے معزز حضرات مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ ان کے عللاوہ حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان، حافظ عبدالسلام قاسمی امام و خطیب مسجد محمدیہ دھاراگیری، حافظ محمد مستان صاحب، حافظ نصیر الدین جناب، مولانا عثمان عباس ندوی ،سید یثرب علی قادری بھی شرکت کرینگے۔ محمد مخدوم محی الدین صاحب نیلنگے صدر مسلم بیت المال بسواکلیان نے عوام سے اس جلسہ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ محمّد ربّانی باگ,محمد رئیس الدّین جنرل سیکریٹری ، خلیل احمد، حضور پاشاہ، اختیار علی،وصی ادھونی، مقیم ماموں،بیت المال کے ذمےدار حضرات، انتظامات کرینگے، آپ کو جان کر خوشی ہو گی کہ مسلم بیت المال بسوا کلیان پچھلے 32 سالوں سے بہت سے غریبوں،مستحق اور ضرورت مندوں کی خدمات انجام دے رہا ہے ۔