میسور میں رفاہ چیمبر آف کامرس کا کامیاب پروگرام

0
Post Ad

میسور 🙁 نامہ نگار۔  )

 رفاہ چیمبر آف کامرس میسور یونٹ کی جانب سے prestige convention center میں تذکیر بالقرآن سے ورکشاپ کا افتتاح ہوا, استقبالیہ کلمات جناب فیاض ملکی سیکریٹری رفاہ نے پیش کئے۔جناب شجاعت اللہ جاگیردار خاذن کرناٹکا نے تعارف پیش فرمایا۔شری ودیاناگ Mentor&businessٹرینربنگلور نے تاجر اور رابطہ کی اہمیت پر اظہار خیال فرمایا۔جناب سید ممتاز منصوری صدر رفاہ کرناٹکا نے رفاہ کے قیام کے مقاصد،اہمیت اور ضرورت کے علاوہ رفاہ کے تحت مختلف شعبہ جات کا ذکر  فرمایا۔جناب محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند, کرناٹک نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں معیشت و مالیات اور تجارت کی بڑی اہمیت ہے،۔مغرب کا معاشی نظام مسائل کوحل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ہمارا ملک بھی اسی راستے پر چل پڑا ہے۔مسلمان کی معاشی پسماندگی کو دور کرنے کا اہم ترین راستہ تجارت کو اختیار کرنا ہے۔ business networking پر ایک ڈیمو میٹنگ کا اہتمام بی بی ایم کروپ والوں نے کیا،جناب ذبیح اللہ صدر رفاہ میسور نے کنوینر کی ذمہ داری سنبھالی۔آج کے اجلاس میں 120سے زائد تاجر حضرات شریک رہے اس کے علاوہ رفاہ کے ریاستی سیکریٹری جناب فیروز صاحب نے بھی شریک رہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!