مہاراشٹر حکومت ایم پی ایس سی امتحان میں کامیاب اُمیدواروں کی تقرری جلد کرے، ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ کا مطالبہ

0
Post Ad

ناگپور، 29 جون (پریس ریلیز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) مہاراشٹر نارتھ زون کے صدر طارق ذکی کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ محترم ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کو مختلف اضلاع کے ضلعی کلکٹر دفاتر میں میمورنڈم دے کر 2019 میں لیے گئے ایم پی ایس سی امتحان میں کامیاب 413 اُمیدواروں کو تقررات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 2019 میں لیے گئے ریاستی پبلک سروس امتحان میں 413 طلبا نے مختلف عہدوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اگرچہ اس امتحان کا حتمی نتیجہ 19 جون 2020 کو ظاہر کیا گیا تھا جسے ایک سال سے زائد وقت ہو گیا ہے، لیکن ریاستی حکومت ان منتخب امیدواروں کی نائب کلکٹر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، تحصیلدار وغیرہ جیسے اہم عہدوں پر تقرری کے سلسلے میں بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔  طلباء کئی سال سخت محنت کے بعد سرکاری ملازمت حاصل کر پاتے ہیں جن میں سے زیادہ تر امیدواروں کے والدین کسان اور مزدور ہوتے ہیں۔ ایم پی ایس سی امتحان میں کامیابی کے باوجود حکومت ان کا تقرر نہیں کررہی ہے اور انہیں معاشی، معاشرتی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  سپریم کورٹ نے بھی اس تقرری کے بارے میں فیصلہ دیا ہے، لہٰذا اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) مہاراشٹر نارتھ زون نے ضلعی اور تعلقہ سطح پر کلکٹر دفاتر میں میمورنڈم دے کر وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بنا وقت ضائع کیے جلد از جلد کامیاب امیدواروں کو ان کے عہدے پر تقرر کرے۔  یہ تفصیلات ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون کے میڈیا سکریٹری شعیب عاصم نے جاری کردہ بیان میں دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!