بزم امید فردا کے زیرِاہتمام ایک ملاقات نور الدین نور کے ساتھ کا انعقاد | نئے لکھنے والوں کو بس لکھتے رہنا چاہیے – نور الدین نور

0
Post Ad

بزم امید فردا کے زیر اہتمام ہفتہ وار ایک ملاقات آن لائن پروگرام ”ایک ملاقات نورالدین نور کے ساتھ“کا بہت ہی کامیاب انعقاد عمل آیا۔سید عرفان اللہ، سرپرست وبانی نے تلاوت ربانی سے پروگرام کا آغاز کیاجناب نور الدین نور نے اپنے نعتیہ کلام سے تمام کو محظوظ فرمایا۔ پروگرام کی نظامت صباانجم عاشی کی رہی۔نورالدین نور نے کہاکہ ”زمانے کے ساتھ ساتھ شاعری کا معیار بھی تبدیل ہوتا ہے“ نور الدین نے آگے فرمایا ”نئے لکھنے والوں کو بس لکھتے رہنا چاہیے اور نکتہ چینی و منفی باتوں کو مثبت انداز میں لے کر اپنا سفر جاری رکھنا چائیے“۔ عرفان اللہ نے کہا کہ ”آن لائن ناظرین کی تعداد، ناظرین کی فرمائش اور کلام سننے کی جستجو نے ٹیکنیکی رکاوٹ کے باوجود آج کے پروگرام کو بہت ہی کامیاب بنادیا“۔سید عرفان اللہ کے ہدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!