اے جے اکیڈمی فار ریسرچ اینڈڈیلوپمنٹ رائچور کی جانب سے بین المدارس سائنس فیرکا اہتمام

0
Post Ad

نصاب تعلیم اور تحقیق و جستجوکاامتزاج ہی حقیقی وپائیدارسائنسی ترقی کا ضامن ہے۔ رائج طریقہ تعلیم کی بنا ہمارے طلبہ کو سائنسی وتحقیقی صلاحتیوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع کم ہی میسر آتے ہیں جن کی بنا ان کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کا جلا مل نہیں پاتی۔ اے جے اکیڈمی فار ریسرچ اینڈڈیلوپمنٹ اور شاہین پی یو کالج کی جانب سے منعقدہونے والاشہری سطح کا تیسرا بین المدارس سائنس فیر اسی جانب ایک ٹھوس فکری وعملی اقدام ہے‘ان شاء اللہ جس کا اہتمام بروز اتوار‘۳ ڈسمبر۲۰۲۳ کو شہر رائچور کی معروف یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسس میں ہوگا۔سائنس فیر کے توسط سے ایک طالب علم سائنس کے مختلف میدانوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے ‘ اپنی خاص لگن ‘ جستجو اور کوشش سے ایک سوال وضع کرتا ہے جس کے تحت مفروضہ قائم کرتے ہوئےسائنسی طریقہ کار کی مدد سے تجربہ انجام دیتا ہے اور متعینہ مفروضہ کا صحیح ہونا سائنسی دلائل کے ذریعہ واضح کرتا ہے۔طالب علم اپنا تحقیقی کام سائنسی ترتیب کے ساتھ نمائش کے لئے بڑے اہتمام سے پیش کرتا ہے کہ دیکھنے والوں کو نہ صرف متعلقہ تحقیقی نتائج سے واقفیت ہوتی ہے بلکہ طالب علم کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے۔ اس غرض کیلئے چہارم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے لئے سائنس کے مختلف شعبہ جات میں تحقیق کرنے کے مواقع بہم پہنچائے گئےہیں ۔الحمد للہ اس سائنسی مظاہرے میں 150 طلبہ و طالبات کی جانب سے 90 پروجیکٹس پیش کئے جائیں گے۔ ججس کے مشاہدے اور ان کے اخذ شدہ نتائج کی مناسبت سے طلبہ کونوخیز سائنسدان ‘ (budding scientist) ابھرتا سائنسدان (emerging scientist) اور نوجوان سائنسدان (young scientist) کے انعامات سے نوازا جائے گا۔جبکہ تمام شرکاء اور اساتذہ کے علاوہ اسکولوں کو ترغیبی اسناد دئیے جائیں گے۔رائچور بین المدارس سائنس فیر کا افتتاح یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسس کے وائس چانسلرڈاکڑ ایم ہنو منتھاپا کے ہاتھوں ہوگا جبکہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور رائچور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ ہریش راماسوامی شرکت فرمائیں گے علاوہ ازیں مہمانان اعزازی کے طور پر رمس کالج کے پرنسپل ڈاکڑ بسواراج پاٹل‘ الکریم ویمنس کا لج کے آرگنائزنگ سکریڑی میر محمد شریف انور اور محمد عاصم الدین اختر ‘ سی ای او‘ شاہن کالج‘ رائچور شرکت فرمائیں گے۔تمام طلبہ و طالبات‘ سرپرست اور اولیاء کے علاوہ سائنس کے شائقین عوام الناس سے بڑی تعداد میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔سائنس فیر کے اوقات صبح ۱۰ بجے تاشام ۷ بجے ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!