بسوا کلیان میں جلوس عید میلاد النبی کے موقع پر ہندو بھائیوں کی طرف سے مسلم کو،گل پوشی وشال پوشی سے استقبال
بسوا کلیان: (نامہ نگار)بسوا کلیان میں گنیش محا منڈلی امبا بائی مندر کے سامنے، ہندو بھائیوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے موقع پر سینکڑوں مُسلمِ برادری کے عوام کو پانی پلایا، مٹھائی تقسیم کیئے اور جلوس میں شریکِ تمام لوگوں کا شاندار استقبال کیا اور معزز حضرات کو شال و گل پوشی کرتے ہوئے ۔بسوا کلیان اپنے بھائی چریوکا ثبوت پیش کیا۔اس موقع پرہمنا آباد dysp شری نامے گوڑا، بسوا کلیان پولیس سرکل انسپکٹر علی صاحب اور دیگر محکمہ پولیس موجود تھے۔