الحاج شیخ عادل کی حج سے واپسی پرایم آرپلازاکامپلکس کے تاجرین نے خوش آمدیدکہا، دعاؤں کی التجا کی

0
Post Ad

بیدر۔ 2/اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب الحاج شیخ عادل ساکن میلور،موظف محکمہ ہارٹی کلچر بیدر فریضہ ئ حج سے مشرف ہوکر واپس اپنے وطن بیدر تشریف لاچکے ہیں۔آج 2/اگست کو انھوں نے ایم آرپلازا(کامپلکس)، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں قدم رنجہ فرمایا اور مکۃ المکرمہ ومدینہ منورہ سے لائے گئے زم زم ودیگر تبرکات کونہایت ہی خوش دلی سے تمام تاجرین میں تقسیم کیا۔اس موقع پر ایم آرپلازا کے تاجروں نے انھیں شال اُڑھاکرخوش آمدید کہا،حج کی مبارک باد پیش کی اورخصوصی دعاؤں میں یادرکھنے کی استدعاکی۔ جناب محمد امیرالدین امیرؔ نے الحاج شیخ عادل کو شال اڑھائی۔ہندی اور مراٹھی کے شاعر جناب چندرشیکھرشندھے نجانند نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کاکتابچہ ”شہادت حضرت امام حسین ؓ “بزبانِ اردو پیش کیا جبکہ جعفربیگ نے عطر کی شیشی کاتحفہ دیا۔بعدازاں دوبارہ سبھوں نے اپنی خصوصی دعاؤں میں یادرکھنے الحاج شیخ عادل سے گذارش کی۔ اس موقع پر جناب محمد امیرالدین امیرؔ، جناب محمد ایوب علی، جناب محمدیوسف رحیم بیدری، جناب عمران خان، جناب جعفر بیگ، جناب چندرشیکھرسندھے نجانند، جناب عبدالحمید، جناب عرفان خان ودیگرموجودتھے۔ بیرون کامپلکس کے افراد میں سید آصف (نندنی دودھ)،محمد تنویر(سہاراپرنٹرس) اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!