ایک روزہ تربیتی و اصلاحی ورکشاپ برائے معلمین مکاتب و مدارس

0
Post Ad

بیدر۔ مفتی لئیق احمد قاسمی کی اطلاع کے مطابق 4/ اگست 2024ء؁ بروز اتوار صبح 9 بجے تا شام 5بجے بمقام مدرسہ فلاح البنات فیض پورہ، بیدر میں ایک روزہ تربیتی و اصلاحی ورکشاپ برائے معلمین مکاتب و مدارس منعقد ہوگا۔ مکاتب کے طلبہ کو بدلتے حالات میں طلبہ کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے کیسے پڑھا یا جائے؟ صحیح انداز میں پڑھنا سیکھا کر مکاتب کو فعال و مؤثر بنایا جا سکے۔ اس میدان کے عالم دین و دنیا وی علوم سے ہم آہنگ حضرت مولانا احسان احمد صدیقی قاسمی صاحب کا پرُ اثر ورک شاپ ہوگا۔ اصلاح باطن کے لئے پیر طریقت صاحب قلم حضرت مولانا و میض احمد ندوی مدظلہ العالی کا پرُ اثر خصوصی خطاب ہو گا۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا شاخ بیدر نے آپ تمام اساتذہ مکاتب و مدارس سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنا کر اس زرین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!