نرنہ گرام پنچایت کے نومنتخب صدر اور نائب صدر

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 22/جون (محمد عبدالقدیر لشکری)چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ میں آج 22/جون کوگرام پنچایت صدراور نائب صدر کے لئے انتخابات منعقد ہوے جس میں سنجیو کمار ولد شیوراج کرن نے صدر کے لئے اور نائب صدر کے لئے گیتا منجوناتھ نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ دونوں عہدوں کیلئے کوئی دوسرا امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ،جس کی وجہ سے مذکورہ دونوں افرا د کو کامیاب قرار دیاگیا۔
جیت کے بعد نومنتخب گرام پنچایت صدر سنجیو کمار کرن کے چاہنے والے اور اراکین گرام پنچایت نے ایک ریلی نکالی جو گرام پنچایت سے ہوتے ہوئے براہ امبیڈکر سرکل وہ بسویشور سرکل پہنچی جس کے بعد حضرت بڈن شاہ ولی درگاہ پر بھی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر ای او وینکٹیش شندھے، گرام پنچایت پی ڈی او وجئے کمار، ستیش تیلمنی رکن گرام پنچایت۔محمد مستان قریشی رکن گرام پنچایت، راج ریڈی، گوپال جوگنی، بابو اپار، مہیش۔اسی طرح گاؤں والوں میں محمد اکرم مچکوری۔محمد وسیم پٹیل۔محمد فیاض۔وجے کمار میڈیکل۔سنیل ریڈی۔گوپال ریڈی محمد مصطفے۔محمد واجد۔ اور بہت سارے نوجوان وغیرہ ریلی میں شریک رہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!