چٹگوپہ میونسپل حدود میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیاء کی پیداوار، ذخیرہ اور فروخت پر پابندی:چیف آفیسرحسام الدین کاانتباہ

0
Post Ad

منااکھیلی۔ یکم جولائی (محمد عبدالقدیر لشکری) چٹگوپہ میونسپل چیف آفیسر جناب حسام الدین نے تاجروں اور عوام کو مطلع کیا ہے کہ نوٹیفکیشن سال 2021؁ء کرناٹک حکومت کے مطابق ہماری میونسپلٹی میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کی پیداوار، ذخیرہ، فروخت اور تقسیم سبھی کچھ ممنوع ہے۔ لہٰذااس ممنوعہ پلاسٹک کے معاملے کوسمجھتے ہوئے چٹگوپہ میونسپل ٹاؤن کے تاجر اور شہریوں سے جناب حسام الدین نے تعاون کی اپیل کی ہے۔ قصبے کے شہریوں اور تاجروں کو مطلع کیا کہ اگر کوئی حکومت کے اصولوں سے ہٹ کر پلاسٹک کا استعمال اگر کرتاہے تو اس کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر میونسپل ماحولیات انجینئر پوجا، سینئر ہیلتھ انسپکٹر روی کمار اور جونیئر ہیلتھ انسپکٹر ویشالی، سروجنی دوئی ڈی ایس اور دیگر اہلکار موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ٹی ایم سی چٹگوپہ کے چیف آفیسر نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!