ابونبیل خواجہ مسیح الدین کی نذر (نائب صدر، ادارہ ئ ادبِ اسلامی ہند)

میرؔبیدری، بیدر۔ کرناٹک۔ موبائل:9141815923

0
Post Ad

سب کے لئے ہوں باعث عزت ابونبیل
کرتے ہی جائیں دل پہ حکومت ابونبیل

تحریک کی روانی، سلاست ابونبیل
اور’پیش رفت‘ کی ہیں بشارت ابونبیل

کوئی بھی حادثہ انہیں پہنچائے ’نا‘ گزند
ہرسال اور دن ہوں، سلامت ابونبیل

اِسلامی ہے ”ادارہ ادب“ دیکھ لومیاں
کرنے لگے ہیں جس کی قیادت ابونبیل

اور شاعری میں بھی یہ، دَرک رکھتے ہیں مگر
افسانے کے ہیں فن کی علامت ابونبیل

میں بھی سلامتی کی دعا مانگتاہوں میرؔ
ہیں میری اور آپ کی عزت ابونبیل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!