گنیش وسرجن اور میلادالنبی تقریبات کے پیش نظربسواکلیان میں پولیس روٹ مارچ

0
Post Ad

بسوا کلیان:(نعیم الدین چابکسوار) آنے والے دوچار دنوں کے درمیان گنیش وسرجن اورمیلادالنبی ﷺ جیسے تہوار کے پیش نظر آج بسواکلیان میں پولیس روٹ مارچ کااہتمام کیاگیا۔ تفصیلات کے بموجب ڈی وائی ایس پی شری نامے گوڈا کی زیرنگرانی اور بسواکلیان پولیس سرکل انسپکٹر محمد علی کی قیادت میں امن وسلامتی کے ساتھ تہواروں کے انعقاد کویقینی بنانے کے لئے پولیس روٹ مارچ نکالاگیا۔ اس پولیس روٹ مارچ میں شری نامے گوڈا Dysp، جناب علی صاحب CPIبسواکلیان، مسٹر کرشن کمار پاٹل CPIمنٹھال سرکل، امریش واگھمارے PSIبسواکلیان ٹاؤن اور مختلف ذیلی محکموں کی پولیس اور ہوم گارڈموجودتھے۔روٹ کے سامنے ٹووہیلر اور پیچھے فوروہیلرگاڑیاں ساتھ ساتھ چل رہی تھیں۔عوامی آگاہی کے لئے باجا بجایاجارہاتھا۔اس بات کی اطلاع نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!