پریس رپورٹر عبدالقدیر (لشکری) پرچارپہیہ گاڑی چڑھانے کی کوشش، صحافی زخمی

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 18/مارچ (راست) منااکھیلی قصبہ کے بگدل پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والے مین کیرا کراس سے قبل واقع سیڑم کر اسپتال سے متصل مقام پر اردو صحافی مسٹر عبدالقدیر ولد رسول صاحب لشکری (30سالہ) پر ایک فوروہیلر گاڑی چڑھاکر جان لینے کی کوشش کی گئی۔ 14/مارچ2023کی شام 6 بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ 15/مارچ 2023، کی شب9بجے اس واقعہ کی ایف آئی آر کی گئی۔جس میں لکھاہے کہ سیاسی تقدیر دہلی کے رپورٹر عبدالقدیر 14/مارچ کی شام 6بجے اپنے ایک دوست عارف شرف الدین کے ساتھ سیڑم کراستپال کے بازو چائے پی کر اپنی ٹووہیلر KA39 S 1446سے منااکھیلی کی طرف نکل رہے تھے کہ ایک گوڈس وہیکل جس کانمبرKA38 A2679 ہے، کہ ڈرائیونے رانگ سائیڈ سے تیزی سے آکر انسانی جان کو قتل کرنے کی طرح میرے اوپر چڑھائی کردی۔ اور میری موٹرسائیکل کو ٹکر دے دی۔ میں اپنی موٹرسائیکل سے کود گیا۔ اسی گاڑی کے ڈرائیور نے آگے جاکر سیڑم کر اسپتال کے سامنے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو ٹکر دے دیا۔ مجھے سیدھے پیر اور بایاں پیر کے نیچے اور دیگر جگہ کافی زخم آئے۔پسلیوں میں بھی اندرونی چوٹیں ہیں۔ پولیس نے دفعہ 279,337آئی پی سی کے تحت بگدل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیاہے۔ ایف آئی آرنمبر18/2023ہے۔پولیس تحقیقات جاری ہیں۔ یہ کیس ایڈیشنل سیول جج (سینئر ڈویژن) اینڈ سی جے ایم کورٹ بیدر ضلع بیدر میں چلائے جانے کاامکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!