قاضی سید شان الحق بخاری صاحب کا انتقال پر ملال
چٹگوپہ:۔یہ خبر انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ پڑھی جائے گی شہر چٹگوپہ کی مشہور و معروف شخصیت حضرت قاضی سید شان الحق بخاری صاحب قبلہ کی مختصر علالت کے بعد آج صبح 5 بجے حیدرباد اسپتال میں انتقال ہوا. نماز جنازہ بعد نماز جمعه عید گاہ چٹگوپہ میں 3 بجے ادا کی جائے گی۔ إنا لله و انا اليه راجعون الله تعالى بخاری صاحب کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی ملی خدمات کو قبول فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین