روہنی نے ایم ایس سی میں دوسرا رینک حاصل کیا

0
Post Ad

بیدر۔ 14/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری)شہر بیدر کی طالبہ روہنی MS نے میسورکے J.S.Sکالج سے ایم ایس سی (حیوانات) میں یونیورسٹی میں دوسرا مقام حاصل کیاہے۔روہنی نے کرناٹک کالج بیدر میں B.Sc کی تعلیم حاصل کی اور JSS کالج میسور سے M.Sc مکمل کیا۔ روہنی سینئر صحافی ماروتی سونار کی دخترہیں۔جے ایس ایس کالج کی 15ویں گریجویشن تقریب میں کمرشل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر سی۔ شیکھا کے ہاتھوں روہنی کو ڈگری عطا کی گئی۔ستور مٹھ کے جگد گرو، جے ایس ایس کالج کے سکریٹری سی ایس۔ بیسترمٹھ اور دیگر معززین وہاں موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!