سائنس اور ریاضی کے اساتذہ کا تربیتی پروگرام ،بضمن پہلا کلبرگی بین المدارس سائنس فیر

0
Post Ad

کلبرگی :ڈالفن اسکول کلبرگی اور اے جے اکیڈمی فار ریسرچ اینڈ ڈیلوپمنٹ کے اشتراک سے شہر گلبرگہ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد سائنسی و تحقیقی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس بین المدارس سائنس فیر کی تیاری کے لئے شہر گلبرگہ کے منتخب اسکولوں سے تعلق رکھنے والے سائنس اور ریاضی کے اساتذہ کے لئے خصوصی ورکشاپ‘ بروز ہفتہ 31 اگست 2024‘ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے‘ کیریاڈ ہوٹل، گولڈ ہب مال، روبروکے بی این اسپتال منعقد کیا جارہا ہے۔ اس تعارفی وتربیتی پروگرام میں سائنسی تحقیق کے طریقہ کار کی تفصیلی وضاحت کے ساتھ ممکنہ پروجیکٹس کی مثالیں اورطلبہ و طالبات کی اس ضمن میں تربیت و رہنمائی سے متعلق خصوصی رہنمائی دی جائے گی۔ مزید برآں‘ شریک اساتذہ کو سائنس فیر گائیڈ بک فراہم کی جائے گی۔شرکاء کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ڈسمبر 2024 میں منعقد ہونے والا یہ سائنس فیر‘ چہارم تا دہم جماعت کے طلباء کے لئے مختص ہوگا‘ جس میں فزیکل سائنسز، بیالوجیکل سائنسز، اور ماحولیاتی سائنسز جیسے زمروں میں تحقیقی پروجیکٹس پیش کئے جاسکیں گے۔ ماہرین ججس کے پینل کے ذریعہ نمایاں پروجیکٹس کو “ابھرتا ہوا سائنسدان”، “نوخیز سائنسدان” اور “نوجوان سائنسدان” جیسے اعزازت سے نوازا جائے گے۔ یہ ایوارڈز انفرادی اور گروپ پروجیکٹس دونوں کے لئے دیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ حصہ لینے والے تمام طلبہ‘ اساتذہ اور متعلقہ اسکولوں کو ترغیبی اسناد دی جائیں گی۔اسی سائنسی وتحقیقی میلے کے مکمل تعارف کے لئے متذکرہ اساتذہ کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کو جناب محمد عبد اللہ جاوید صاحب ڈائریکٹر اے جے اکیڈمی لیڈ کریں گے۔ اپنے مشترکہ بیان میں ڈالفن اسکول کے صدر جناب سید مبین صاحب نے مدعو اسکولوں کے اساتذہ سے بہ پابندی وقت شرکت کی گزارش کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں (9663418938) اور (9620627094)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!