ہمناآباد میں شارٹ سرکٹ سے دوکان ہوئی جل کر خاکستر

0
Post Ad

ہمناآباد۔ 25/فروری (محمد جاوید احمد) آج بروز ہفتہ 12 بجے دن متین ٹریڈرس نزد مستان ڈھابہ ہمناآباد کی اسکراپ دوکان میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس بھیانک آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ آتش فرو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کراحتیاطی تدابیر کے ذریعہ کارروائی کرتے ہوئے کا میابی حاصل کی اور آگ کو بجھاڈالا جس کے سبب آگ پھیل کر دیگر دوکانوں کونقصان پہنچا نہ سکی۔ لیکن تب تک متین ٹریڈرس میں موجود تمام اشیاء جل کر خاکستر ہو چکی تھیں جنکی مالیت 4 لاکھ بتائی جارہی ہے۔یہ بھی بتایاجارہاہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔ جیسے ہی دوکان کے جل اٹھنے کی خبر پھیلی ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پا ٹل نے فوراً دوکان کادورہ کیا اورمالک ِ دوکان کو اپنے پورے تعاون کایقین دِلایا۔ رکن اسمبلی کے فرزند ابھیشیک پاٹل نے بھی جائے حادثہ پہنچ کر جائزہ لیا۔ انکے علاوہ مولانا حافظ فیاض قاسمی، محمد مجیب، سید معین الدین، عمرخان کے علاوہ دیگر افراد بھی جائے حادثہ پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس دوکان کا چھ آٹھ ماہ پہلے ہی افتتاح ہواتھا۔ اس بات کی اطلاع جناب محمدجاوید احمد نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!